۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
الخدمت ویمن ونگ

حوزہ/ کلثوم رانجھا نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد ہزاروں متاثرہ فلسطینی خاندان ہماری امداد کے منتظر ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مصیبت میں گھِرے بے گھر،خوراک  اور علاج کی سہولیات سے محروم فلسطینی بہن بھائیوں کی فوری امداد کا بندو بست کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت فلسطین میں جاری امدادی سرگرمیوں کے لئے 50لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا گیا۔

الخدمت فانڈیشن وومن ونگ کے 3 رکنی وفد نے صدر الخدمت وومن ونگ پاکستان کی صدرکلثوم رانجھا کی زیرِ قیادت الخدمت کمپلیکس کا دورہ کیا اور امدادی رقم کا چیک الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل شاہد اقبال کو پیش کیا۔

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال، جنرل مینجر پروگرامز حماد اختر اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔شاہد اقبال نے الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  وومن ونگ نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمارے شانہ بشانہ کام کیا ہے۔ اپنے مصیبت میں گھِرے فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کے لئے الخدمت وومن ونگ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

کلثوم رانجھا نے اس موقع پر کہا کہ جنگ بندی کے بعد ہزاروں متاثرہ فلسطینی خاندان ہماری امداد کے منتظر ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مصیبت میں گھِرے بے گھر،خوراک  اور علاج کی سہولیات سے محروم فلسطینی بہن بھائیوں کی فوری امداد کا بندو بست کیا جائے۔ اس مقصد کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ہر وقت تیارہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .